شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفس کورنگی ڈھائی میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں  کراچی سٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات، ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مشورے کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے کیا گیا اور شعبے کی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے طے شدہ نکات پرکلام کیا ۔

رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سنتوں بھرے بیانات، تعلیمی، تنظیمی، اخلاقی اور شعبے کے دیگر اہم مدنی پھولوں کے متعلق مشاورت کی۔بعدازاں شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے معیارکو مزید بہتربنانے اوردئیے گئے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے ناظمات و مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔