افریقی ملک موزمبیق میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2024ء کو شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”رجب کے فضائل اور استغفار کی اہمیت“ کے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں اپنے گھروں میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف سیشنز کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عمان  میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے 18 جنوری 2024ء کو ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوشارٹ کورس ”آئیں نماز درست کریں“ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


15 جنوری 2024ء کوفیضانِ صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بیرون ملک و بیرون شہر کی اراکین  نے بذریعہ انٹرنیٹ جبکہ پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران، شعبہ ڈونیشن بکس و فیضانِ صحابیات کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں کو ڈونیشن باکس کے مدنی پھول سمجھائے اور اس میں ترامیم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔علاوہ ازیں ای رسید اپلیکیشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر فیضان صحابیات کی ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


13 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک نگران، شعبہ ذمہ داران اور تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے سلسلے میں 12 جنوری 2024ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ریجن و شعبہ ذمہ داران کی تبدیلی کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


12 جنوری 2024ء کو اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیرونِ ممالک میں قائم دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اسٹرکچر کے حوالے سے کلام کیا اور کارکردگی فارمز مرتب کروائے۔

تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انہیں آئندہ کے اہداف بتائے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔


بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں  میں اسلامی شعور پیدا کرنےکا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 جنوری 2024ء کو مختلف ممالک کی شعبہ ذمہ داران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کام مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

11 جنوری 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار(عالمی سطح) ، ریجن نگران اور وقف مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے بیرونِ ملک سفر کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے، وہاں کی مقامی زبان سیکھنے اور شارٹ کورس کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری 2024ء کو یوکے، یورپ ، بنگلہ دیش اور ساؤدرن ریجن کی اسلامی بہنوں سے عیادت کرنے کے سلسلے میں ہفتہ دعائے حاجات سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ اس سیشن میں شرکت کی اور اسلامی بہنوں سے عیادت کرتے ہوئے انہیں بیماری پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

بیرونِ ممالک کے تنظیمی اسٹرکچر سے متعلق دعوتِ اسلامی کے تحت  6جنوری 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ممالک کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ممالک میں تنظیمی اسٹرکچر کے نظام کو کس طرح آسان بنایا جائے اس پر شرکا کو مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اس کے نفاذ کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی بھی کی۔


4 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تنظیمی اسٹرکچر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دین کی تعلیمات عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں دینی کام بھرپور انداز میں کیا جارہا ہے۔ اللہ عزوجل کے فضل و کرم اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی نظرِ عنایت سے دعوت اسلامی کا کام کم و بیش 200ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

اسی سلسلے میں 18 دسمبر 2023ءکو عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اراکین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز (جو امریکہ، ساؤتھ افریقہ، یو کے ،موریشس اور بنگلہ دیش میں موجود ہیں) کے بارے میں کلام ہوا ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا: چونکہ مختلف زبانوں میں ہمارا دینی کام ہو رہا ہے اس لئے مختلف زبانوں میں لٹریچر تیار کیا جائے ۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید کام کرنےکے لئے ایک باقاعدہ فارم بنانے کا ذہن دیا جبکہ 2024ء کے اہداف کے ساتھ آئندہ سالوں کے اہداف پر بھی مشاورت کی۔