25 ستمبر 2025ء  کو انٹرنیٹ کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی اور دینی کاموں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے خاص طور پر ڈونر کا ڈیٹا بڑھانے، ڈونیشن میں اضافہ کرنے اور شعبہ معاونت کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح جو پہلے اجتماع میں آتی تھیں اور اب نہیں آتیں نیز جو پہلے مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھاتی تھیں اور اب نہیں پڑھاتیں ان پر مضبوط انفرادی کوشش کرنے کے اہداف دیئے گئے۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ مالی معاونت میں اضافہ ہو اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو وسعت دی جا سکے۔