دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 8ستمبر 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کوئنزلینڈ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کی نوعیت، دینی کام کورسز کروانے، فزیکل اور آن لائن اجتماعات کا فیڈ بیک لینے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع آن لائن کروانے اور دیگر زبانوں میں بھی اجتماعات منعقد کروانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔