دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 29 ستمبر 2025ء کو عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔

معلومات کے مطابق کراچی میں موجود عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین نے براہِ راست جبکہ اورسیز میں مقیم اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران بیان کئے جانے والے مدنی پھولوں کے بعد اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کے تحت آنے والے سب کانٹیننٹ، شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی اور سفرِ کارکردگی کا جائزہ بذریعہ پریزنٹیشن بتایا گیا۔

اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ گرلز اور کفن دفن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف، کارکردگی نیز آئندہ کی پلاننگ پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کی گئی۔