2 دسمبر 2024ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین اور مجلس انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ شہر او ر بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 2023ء کی کارکردگی سے 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز 2024ء کے اہداف میں نمایاں کارکردگی دینے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔ آخر میں اراکین عالمی مجلس کے ملک و بیرون ملک سفر کے اہداف اور سفر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔


29 نومبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نئے مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات، شارٹ کورسز اور سیشنز شروع کروانے کے بارے میں مشاورت کی جس پر ہر ایک نے اپنی اپنی رائے دی۔


ملک و بیرونِ ملک میں اسلام کی دعوت عام کرنےوالی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر  2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ وکٹوریا سٹی اور کاؤنسل ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے درسِ نظامی (عالمہ کورس) کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیزسمر کیمپ اور اس کی مختلف activities پر اپنی اپنی رائے پیش کی۔


افریقی شہر ملاوی کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

ابتداءً دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ملاوی میں کس طرح دینی کام کو بڑھایا جائے اس پر کلام کیا نیز ملاوی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔


کراچی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں بیرونِ ملک سے آنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے انتظامات کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انتظامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان جو شیڈول چلایا جائے گا اس پر مشاورت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔


بیرونِ ملک کی خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 10 نومبر 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں  ایٹوبیکوک، کینیڈا کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے سلسلے میں سفر پر موجود اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی تاکہ دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاسکے۔

اسی طرح نگرانِ سب کانٹیننٹ نے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی پر بھی کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


8 نومبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کینیڈا میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ گرلزکے حوالے سے مشاورت کی جس میں مدرسات کے اذکارِ نماز اور مسائلِ نماز کا ٹیسٹ دینے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے 7 نومبر 2024ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ذیلی نگران کی تقرری٭ہر کاؤنسل کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل٭ذمہ داران کی تقرری٭اورسیز جانے والی اسلامی بہنوں کا نعم البدل٭گرمیوں کی چھٹی میں شارٹ کورسز، سمر کیمپ اور ڈے سیشن کروانا٭سنتوں بھرے اجتماع اور محفلِ نعت کے مدنی پھولوں پر عمل٭فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی رکنیت٭شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار کی تقرری٭فیملی اجتماع میں لنگرِ رضویہ٭ای میل آئی ڈی اور ایکسل پر کام کرنا۔


6 نومبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں اورسیز نگرانوں کے سنتوں بھرے اجتماع کے لئے سفر کرنے والی شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اس میٹنگ میں اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران اجتماع کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور اس کے شیڈول کے بارے میں اُن کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


4 نومبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے اور اُن سے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت  اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اورسیز نگران اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے اجتماعات پر کلام کرتے ہوئے شارٹ کورسز اور دینی کاموں کی کارکردگی پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسٹیٹ کے دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کے حل کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ہر ایک نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2024ء کو کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے  مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

کینٹربری کاؤنسل نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئی تنظیمی اپڈیٹ اور تنظیمی اسٹریکچر کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔


کیلگری، کینیڈا (Calgary, Canda)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 7 نومبر 2024ء کو ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت کینیڈا سب کانٹیننٹ نگران کی ہوئی۔

اس موقع پر کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ 8دینی کاموں کا جائزہ٭دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول٭نیکی کی دعوت کے حلقے لگانا٭سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف کا فالو اپ٭آئندہ اہداف کی ترغیب۔