عالمی سطح پر دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے درمیان ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 8 ستمبر 2025ء کو آن لائن میٹنگ
ہوئی جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق میٹنگ کی ابتدا میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں شخصیات اسلامی
بہنوں کو وزٹ کروانے کے حوالے سے چند ایس اوپیز بیان کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر
موضوعات پر کلام کیا اور رواں سال کے
تجربات سمیت فیڈبیک کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ سال ماہِ ربیع الاول اور یومِ تحفظِ
ختمِ نبوت کے موقع پر اورسیز کے لئے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق چند اہم
امور پر گفتگو کی۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کی اخلاقی اعتبار سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں اپنے ماتحت اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط کرنے، اُن کے درپیش مسائل
کا حل بتانے اور دعوتِ اسلامی کے اصول و ضوابط نافذ کروانے کا ذہن دیا۔