2 جون 2026ء کو  اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی سرگرمیوں کے اہداف پر مشاورت کی گئی۔

مدنی مشورے میں درج ذیل نکات شامل تھے:

٭ماہانہ مدنی مشورے کے بیانات: آئندہ ماہانہ مدنی مشوروں کے بیانات کے ساتھ دیگر اہم نکات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں اجتماعات کے ایڈریس کی سافٹ ویئر میں انٹری کے حوالے سے اہداف شامل تھے٭مدنی کورسز اور ونٹر کیمپ: مدنی کورسز کے تحت ونٹر کیمپ کروانے کے حوالے سے اہداف دیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو تربیتی مواقع فراہم کیے جا سکیں٭تفسیر کا حلقہ: انگلش میں تفسیر کا حلقہ شروع کرنے کا طے کیا گیا جس کا مقصد اسلامی بہنوں میں قرآنِ کریم کے معانی و مفاہیم کا فہم بڑھانا تھا٭شعبہ محبتیں بڑھاؤ: شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت دینی ماحول میں آنے والی اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے کا بھی طے کیا گیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ایلس اسپرنگ، آسٹریلیا میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دینی کاموں کے فروغ کے لیے درج ذیل اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا:

٭اجتماعات کا شیڈول: اجتماعات کا شیڈول بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں عربی کلام اور دعائیں یاد کروانا٭انفرادی کوشش و ترغیب: اجتماع کے اختتام پر تمام اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنا اور ان میں درودِ پاک کے کارڈز اور پرنٹس تقسیم کرنا ٭نئی اسلامی بہنوں کی تربیت: دینی ماحول سے وابستہ ہونے والی نئی اسلامی بہنوں میں دینی کام کے انداز اور کارکردگی کو بہتر بنانا۔ 


پرتھ، آسٹریلیا میں دینی و تعلیمی امور کو مزید منظم اور وسیع کرنے کے لیے 23 مئی 2026ء کو  نگران اسلامی بہنوں کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مقامی سطح پر دینی کاموں کی کارکردگی اور مختلف شعبہ جات کی بہتری کے لیے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

میٹنگ کے بعض نکات:

٭نئے علاقے Atwell میں دینی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دعوتِ اسلامی کا کام شروع کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال ٭ماریشس کی اسلامی بہنوں کی کریول زبان کے اجتماع میں شرکت اور اس زبان میں نئی مبلغات تیار کرنے پر کلام٭گجراتی زبان کے اجتماع میں آسٹریلیا کی مبلغہ کے بیان کی اپڈیٹس ٭شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں ذمہ دار اسلامی بہن کی نئی تقرری ٭انگلش تفسیر کلاسز میں جوان بچیوں (Young Girls) کی شرکت کو یقینی بنانا اور انہیں کلاسز جوائن کروانا٭ پرتھ میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کرنا٭ پرتھ میں مقیم فجی کی اسلامی بہنوں کو فجی میں جاری دینی کاموں کی تفصیل۔


وکٹوریا ، آسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کی دینی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے نگران اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ 21 مئی 2026ء کو منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے تحت جاری دینی امور کا فالو اپ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اسلامی بہنوں کے تعاون سے دینی کاموں میں وسعت:

فیضانِ مدینہ سینٹر (Reservoir) میں اسلامی بہنوں کے تعاون سے دینی کاموں کا دائرہ کار بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہدف دیا گیا کہ اسلامی بہنوں کی تربیت اور تعلیم کے لیے ہر ماہ کم از کم 90 منٹ کا ایک خصوصی سیشن باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔

اہم تقرری کا اعلان:

ملک بھر میں تعلیم و تربیت کا نظام مضبوط بنانے کے لیے بنتِ اکرم باجی کو ملک سطح پر ” شعبہ سیکھنے سکھانے کے حلقہ“کا ذمہ دار مقرر کیا گیا۔

اسٹیٹ وائز شیڈول(Schedule) کی تیاری:

نئی تقرری کے ساتھ ہی تمام States میں شعبہ جات کی کارکردگی اور حلقوں کے انعقاد کو منظم کرنے کے لیے اسٹیٹ وائز شیڈول (Schedule) تیار کرنے پر مشاورت کی گئی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 مئی 2026ء کو ملکی سطح کی مدنی کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سال 2026ء کے تعلیمی پلانز اور کورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں طے پانے والے اہم نکات درج ذیل ہیں:

٭کمیونٹی کی ضرورت کے مطابق عوام اور تنظیمی ذمہ داران کے لیے اردو و انگلش زبانوں میں الگ الگ شارٹ کورسز ڈیزائن کرنا٭ مختلف اسٹیٹس میں کورسز کے لیے مدرسات کی تربیت کی جائے اور ہر ماہ 4 سے 5 گھنٹے کا مختصر رہائشی کورس کروایا جائے ٭نئے کورسز کی اپڈیٹ اور نیکی کی دعوت دینا٭ اعلانات کے لیے نگران اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ کرنا٭ کورس کی تشہیر15 دن پہلے کرنا٭ عوام اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کورسز کا فالو اپ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تنظیمی طریقۂ کار کو مزید فعال بنانے کے سلسلے میں 13 مئی 2026ء کو بلیک ٹاؤن کاؤنسل کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا  جس میں خصوصی شرکت کی ترکیب بنی۔

مدنی مشورے کے دوران دعوتِ اسلامی کے”8 دینی کاموں“ کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی و ادارتی شعبہ جات کے کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران و نگران اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لیے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مئی 2026ء کو ملک مشاورت، اسٹیٹ نگران اور ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ایک اہم اور تفصیلی مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنظیمی کاموں کی مضبوطی، نئے مقامات پر دینی کاموں کے آغاز اور کارکردگی کے مختلف اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے اہداف طے کیے گئے۔

مدنی مشورے میں زیرِ بحث آنے والے نکات میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ مختلف نئے مقامات پر دینی کاموں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ ٭ نیو کاسل (Newcastle) میں آئندہ منعقد ہونے والے فیملی اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں پر تبادلہ خیال ٭ Alice Springs اور Fiji میں آن لائن دینی کام٭ نیوزی لینڈ کے نئے ڈویژن میں آن لائن دینی کام٭ پرتھ کے نئے ذیلی علاقے Atwell میں عملی طور پر دینی کاموں کو منظم کرنا٭ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا تقابل ٭امیرِ اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکرے دیکھنے اور رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے کے لیے اہداف٭8 دینی کام فارم میں مقامی کے کالم کا اندراج ٭بڑی سطح کی ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کی روزانہ کی کارکردگی نیز گھر درس کے نظام کا باقاعدگی سے جائزہ ٭ مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے نظام کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کی ضرورت پر کلام٭ مدرسات (معلمات) کے مشوروں اور مختلف کلاسز کے تعلیمی جائزے کا طریقہ کار ٭انٹرنیشنل افیئرز کی طرح ہر ماہ تمام کارکردگی کی ایک جامع پریزنٹیشن تیار کی جائے گی تاکہ کام کی رفتار اور نتائج کا واضح اندازہ لگایا جاسکے۔


دعوتِ اسلامی آسٹریلیا کے تنظیمی نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے اور دینی کاموں کا فالواپ لینے  کے سلسلے میں 11 مئی 2026ء کو کینٹربری کاؤنسل کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔

میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تنظیمی و ادارتی شعبہ جات کے کاموں کو مزید بہتر و منظم بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تنظیمی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے اور آئندہ کے اہداف بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی آسٹریلیا کے زیرِ اہتمام میلبورن میں قائم Roxburgh Park Youth & Recreation Centre میں ”Eid Family Gathering 2026“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلامی بہنوں، بچوں اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران شرعی پردے کی مکمل احتیاط کو مدِنظر رکھتے ہوئے خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ ہال میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جہاں اُن کی تمام سرگرمیاں منعقد ہوئیں اور انہوں نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف پروگرامز میں حصہ لیا۔

دلچسپ سرگرمیاں اور اسلامی کوئز

اس ”Eid Family Gathering 2026 “ کو ایک معلوماتی پروگرام بنانے کے لیے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭اسلامی کوئز (Islamic Quiz) ٭اسلامی گول سیٹنگ ایکٹیویٹی (Islamic Goal Setting)٭منی اسلامک ٹیلنٹ شو (Mini Islamic Talent Show) ٭بلڈ-اے-مسجد کرافٹ ایکٹیویٹی (Build-a-Masjid Craft) ۔

ان سرگرمیوں میں بچوں اور بچیوں نے نہایت خوشی و دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ اسلامی بہنوں نے بھی مختلف سیگمنٹس میں فعال کردار ادا کیا۔

ون ڈش پارٹی اور تحائف کی تقسیم

اس تقریب کا ایک خاص حصہ 'ون ڈش پارٹی' تھی، جس میں تمام فیملیز اور اسلامی بہنیں اپنے گھروں سے تیار کردہ مختلف کھانے ساتھ لائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔ اس مشترکہ ضیافت نے کمیونٹی میں محبت، اخوت اور اپنائیت کے ماحول کو مزید فروغ دیا۔

پروگرام میں بچوں اور بڑوں کے درمیان Goody Bags تقسیم کیے گئے، جبکہ مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

شرکاء کا تاثر:

کئی اسلامی بہنوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ”آسٹریلیا جیسے ملک میں وطن اور اپنے عزیزوں سے دور رہتے ہوئے، اس قسم کے اجتماعات ہمیں ایک خاندان جیسا ماحول فراہم کرتے ہیں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں“۔

مثبت فیڈبیک اور مستقبل کے مطالبات

تقریب کے اختتام پر شرکا کی جانب سے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا فیڈبیک موصول ہوا۔ اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے انہیں تفریح کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کی اہم باتیں یاد کرنے اور اپنی اخلاقی و اسلامی تربیت کا بہترین موقع ملا۔

اسی طرح شرکائے اجتماع نے دعوتِ اسلامی کی اِن کاوشوں کو سراہتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ اسلامی بہنوں، بچوں اور فیملیز کو دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ایک مثبت و خوشگوار ماحول میسر آتا رہے۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالواپ لینے اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لیےاسٹیٹ سطح نگران اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں درج ذیل امور پر تبادلہ خیال ہوا:

٭اسٹیٹ سطح پر دینی کاموں کی اپڈیٹ٭اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں سے براہِ راست دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے حکمت عملی٭فیضان مدینہ میں لگائے جانے والے سولر سسٹم کی اپڈیٹ ٭ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اسٹوڈنٹ گروپ میں سیشنز کا انعقاد٭درس قرآن کے سیشنز کا انعقاد٭17 جولائی 2026ء کو ہونے والے بیان کا فالو اپ٭اسلامی بہنوں کی نئی تقرری اور ریکارڈ پیپرز کا انتظام٭اجتماع ذکر شہادت کا فالو اپ اور اس کی اپڈیٹ٭ونٹر کیمپ کے ارینجمنٹ٭ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنا۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جولائی 2026ء کو نیو کاسل، آسٹریلیا  میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔

مدنی مشورے کے نکات:

٭اجتماع ذکر شہادت کی تازہ ترین اپڈیٹ اور اس کی تنظیم و انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو٭مدنی مشورے کے مدنی پھولوں اور شیڈول کے حوالے سے آئندہ کے اہداف۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لیے 2 جولائی 2026ء کو سڈنی نگران کے ہمراہ اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی خدمات اور انتظامات سے متعلق مختلف نکات پر  تبادلہ ٔخیال کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کمیونٹی سینٹر کی بکنگ کے حوالے سے آئندہ کے اہداف اور انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات٭مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز کی بکنگ کے لیے تفصیلی نکات٭ای-میل آئی ڈیز کی اپڈیٹ اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا۔

اس مدنی مشورے کا مقصد کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں سہولیات کو مؤثر و منظم انداز میں فراہم کرنا تھا تاکہ کمیونٹی کے افراد کو تعلیم، مذہبی سرگرمیاں اور دیگر خدمات میں سہولت فراہم کی جا سکے۔