دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیرِ اہتمام حال ہی میں بنگلہ دیش، برطانیہ (UK) اور کینیا میں خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کے لیے”دعائے شفاء اجتماعات“ کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات میں اسلامی بہنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”مصیبت اور بیماری پر صبر کی فضیلت“ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کیے۔نیز بیانات کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے نمازِ حاجات ادا کی اور بارگاہِ الٰہی میں عاجزی و انکساری کے ساتھ صحت و شفاء کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اجتماع کی ایک نمایاں خصوصیت ”روحانی علاج کا بستہ (اسٹال) تھا جہاں دعا و صلوٰۃ و سلام کے بعد شعبہ روحانی علاج للبنات سے اجازت یافتہ اسلامی بہنوں نے روحانی علاج کے بستے لگا کر بیماریوں، مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا اسلامی بہنوں کو مفت تعویذات دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اوراد و وظائف بتائے ۔

برطانیہ، بنگلہ دیش اور کینیا میں ان اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور مفت روحانی علاج کی سہولت فراہم کرنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔