دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اور 5 جون 2026ء کو وکٹوریا،
آسٹریلیا کی نگران اسلامی بہنوں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں مختلف دینی پروگرامز اور
دینی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں درج ذیل نکات پر گفتگو ہوئی:
عید ملن ایونٹ کی کامیابی کے بعد دیگر اجتماعات: عید ملن ایونٹ کی کامیابی کے بعد آئندہ
اجتماعات کی پلاننگ کی گئی تاکہ دینی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔
ڈیلی کلاسز اور فقہ کے حلقے: روزانہ کی دینی تعلیم کے لیے کلاسز کے شیڈول
اور فقہ کے حلقوں کے موضوعات پر تفصیلی کلام کیا گیا تاکہ شرکا کے علم و عمل میں
اضافہ ہو۔
اجتماعات برائے ذکر شہادت اور ربیع الاول: اجتماع ذکر شہادت اور ربیع الاول کے گرینڈ
اجتماعات کو منعقد کرنے کے اقدامات۔
فیملی ایونٹس اور نوجوانوں کی شرکت: فیملی اور نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ایونٹس
منظم کرنے کا ہدف دیا گیا تاکہ خاندان اور
نسلِ نو میں دینی جذبہ بڑھے۔
نئی مسلم بہنوں کی تربیت: نئی مسلم اور اسلامی بہنوں کی تربیت کے لیے
پروگرام مرتب کیے جائیں جس میں مدنیہ اسلامی بہنوں کے ذریعے سیشنز کروائے جائیں۔
شعبہ محبتیں بڑھاؤ: شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت دینی ماحول میں آنے والی اسلامی بہنوں کی لسٹ تیار
کرنا۔
مدنیہ اسلامی بہن کی تربیت: نئی مسلم بہنوں کے حوالے سے مدنیہ اسلامی بہن کی تربیت ۔
نیو مسلم خواتین کے لیے سیشن: نئی مسلم خواتین کے درمیان مدنیہ ذریعہ سیشن
کروانا تاکہ ان میں دینی شعور بیدار کیا جا سکے۔
فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول: وکٹوریا میلبرن میں فیضان ویک اینڈ اسلامک
اسکول کے نظام کو نافذ کرنے پر مشاورت ہوئی جس کے لیے اساتذہ کی ہائرنگ اور فیس کے
حوالے سے بھی اہداف طے کیے گئے۔
رہائشی کورسز اور کارکردگی: رہائشی کورسز کروانے کے حوالے سے بھی اہداف طے
کیے گئے اور فیضان صحابیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
Dawateislami