5 جون 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت سڈنی کی نگران اسلامی بہنوں کا اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مختلف دینی امور  کی پلاننگ اور اور اُن میں مزید بہتری کے لیے مشاورت کی گئی۔

مدنی مشورے میں درج ذیل موضوعات پر گفتگو ہوئی:

اوبرن کونسل نگران کی تبدیلی: اوبرن کی کاؤنسل نگران کی تبدیلی ۔

اوبرن کے ذمہ داران کی تربیت: اوبرن کی دیگر ذمہ داران کی تربیت کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا تاکہ ذمہ داریوں فالو اپ کیا جا سکے۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے اور اجتماع ذکر شہادت: اوبرن میں ہونے والے سیکھنے سکھانے کے حلقوں اور اجتماع ذکر شہادت کے حوالے سے تفصیلی کلام تاکہ اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

کینٹربری کاؤنسل میں فیضان صحابیات: کینٹربری کاؤنسل میں فیضانِ صحابیات کے طور پر اپنی ذاتی جگہ فراہم کرنے پر گفتگو جس سے خواتین کی دینی تربیت کو فروغ دیا جائے گا۔

بلیک ٹاؤن کاؤنسل کے دینی کام: بلیک ٹاؤن کاؤنسل میں موجود عاشقانِ رسول کی مساجد کے دینی کاموں کا جائزہ تاکہ دینی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

پوسٹ اور اجتماعات: اجتماع ذکر شہادت کی پوسٹ کے حوالے سے اہداف طے کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

لوورپول کاؤنسل میں دینی کام: لوورپول کاؤنسل میں دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کرنے اور ذمہ داران کو مزید فعال بنانے پر کلام کیا گیا تاکہ دینی سرگرمیاں مؤثر طریقے سے انجام دی جائیں۔

بچوں کے لیے سیشنز اور ایکٹوٹیز: بچوں کے درمیان مزید سیشنز اور سرگرمیاں کروانے کے اہداف دیے گئے تاکہ وہ دینی تعلیم میں دلچسپی لیں اور فعال حصہ لیں۔