دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایلس اسپرنگ (Alice Springs)، نیو کاسل (Newcastle) اور کوئینزلینڈ (Queensland) کے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مختلف اہداف طے کیے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

انگلش تفسیر حلقہ: انگریزی زبان بولنے والی اسلامی بہنوں اور جوان بچیوں کو دین کی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لیے ”انگلش تفسیر حلقے“ میں انگلش کمیونٹی کی اسلامی بہنوں اور بچیوں کی شمولیت کو بڑھانا۔

اجتماعات کے شیڈول اور پمفلٹ: سنتوں بھرے اجتماعات کے شیڈول اور پمفلٹس کی تقسیم کے اہداف۔

کورسز کی تشہیر و مدرسۃ المدینہ بالغات:مختلف کورسز کی تشہیر اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے کلاسز کو مزید بڑھانے اور منظم کرنا۔