دعوتِ اسلامی
کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت افریقہ کےشہر لیسوتھو
میں 3 دن کے تربیتِ اولاد کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شخصیات اسلامی
بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت
کی اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر
مدنی کام کرنے اور اپنی اولاد کی سنتوں کے مطابق تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت پارالیل اسپین میں نئے مدرسۃ المدینہ بالغات
آغاز ہوا جس میں خوش نصیب اسلامی بہنیں قراٰن پاک کو
درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کا طریقہ سیکھ رہی ہے۔
دعوت ِاسلامی
کے تحت بنگلہ دیش سید پور کے ایک گاؤں گونچوگر میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت ِاسلامی نےسنّتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ اکتوبر2019ءمیں ہونے والے رہائشی کورس میں شرکت کرنےکی درخواست
کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت سیّد پور بنگلہ دیش میں 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا
اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ذمّہ داراسلامی بہن نے
شرکا کی تربیت کی اور درست مخارج کے ساتھ
مدنی قاعدہ پڑھنا سکھایا جبکہ سیدپور ،کومیلا اورڈھاکہ کے مقامی مدارس میں آن لائن کے ذریعے مدنی
قاعدہ کورس جاری ہے جس میں 44اسلامی بہنیں کورس کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں بھی جلد مدنی قاعدہ
کورس کا آغاز ہوجائیگا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے بیسوسمار اسپین (Besòs
Mar Spain)میں دو مدرسۃ المدینہ
بالغات کا آغاز ہوا جس میں کئی طالبات نے داخلہ لے لیاہے اور مزید داخلے جاری ہیں اسپین کی
اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ درست قواعد و مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنی
متعلقہ ذمّہ دارا اسلامی بہن سے جلد رابطہ فرمائیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت یوکے،کے شہر ڈربی میں اسلامی بہنوں کے لئے 3 دن کا” اسلامی زندگی کورس“ ہوا جس
میں علاقے کی اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زندگی اسلام اور شریعت
کے مطابق گزارنے کے متعلق نکات دئیے۔
مختلف مقامات پر تربیتِ اولاد کورس کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کے لئے اسپین میں تعویذاتِ عطاریہ
آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا درد رکھتے ہوئے مجلس
مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے اسپین میں تعویذاتِ عطاریہ
کے اسٹال کا آغاز ہوچکا ہے جہاں ذمّہ دار اسلامی بہنیں شریعت کے مطابق پردے میں
رہتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ و اورادو
وظائف کے ذریعے فی سبیلللہ روحانی علاج کرتی ہیں ۔
بنگلہ دیش میں دعائے شفااجتماعات
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے بنگلہ
دیش کے شہر ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، سیدپوراور
کومیلازون میں دعائے شفااجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
بیسوسمار اسپین میں مدرسۃ المدینہ بالغات آغاز
دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جس طرح اسلامی بھائیوں میں
نیکی کی دعوت کوعام کر رہی ہے اسی طرح اسلامی بہنوں تک بھی اپنا پیغام پہنچا رہی
ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جولائی2019ء کے
مہینے میں بیسوسمار اسپین میں دو مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات آغاز ہوا جس میں کئی
طالبات اسلامی بہنوں نے داخلہ بھی لے لیا۔مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے بیسوسمار اسپین
کی مقامی اسلامی بہنیں جلد از جلد اپنے
مقامی ذمّہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔
اسپین بادالونامیں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز
آسٹریلیاایلس اسپرنگس میں ورکشاپ
Dawateislami