21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت لاہور میں 18اکتوبر بروز پیر 2019 ءکو ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع ِپاک میں سیرت مصطفےٰﷺ اور راہِ
خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پربیان ہوا ،ساتھ
ہی مدنی کاموں اور صدقہ کرنے کے حوالے سے ذہن بھی دیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوش پراچھے تاثرات دیتے ہوئے مدرسۃ
المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون میں بھرپور تعاون کرنے کی نیت بھی
پیش کی۔