دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ  بالغات کے تحت 13نومبر بروز بدھ 2019ء کو پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی،حیدرآباد،راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،لاہور،شیخوپورہ،پشاور، ہری پور،گوجرانوالہ،مانسہرہ) میں قائم مدارس المدینہ بالغات میں اجتماعاتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرتمام مدرسۃ المدینہ بالغات کو رنگ برنگی قمقموں اور سبز جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ اجتماعات میں طالبات نے تلاوتِ قرآن، نعت شریف پیش کیں جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات مبلغات نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔