22 ستمبر 2025ء کو  اسلامی بہنوں کے دینی کام کو مزید فروغ دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت نے ایک اہم آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور سب کانٹیننٹ پر مقرر اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی تاکہ مختلف ممالک میں دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تنظیمی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کو مزید زبانوں و قوموں میں پہنچانے کے حوالے سے اہداف دیئےتاکہ دینی کام میں مزید اضافہ کیا جا سکے نیز مقامی اسلامی بہنوں کے ذریعے آسان اور مؤثر طریقوں سے کام کو بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ اوورسیز میں مقیم بنگلہ کمیونٹی میں دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے بنگلہ مبلغات کو سفر کروانے کی ضرورت پر کلام کیا گیا جبکہ ایک سمری بھی تیار کی گئی ہے جس کے مطابق کہاں کہاں بنگلہ مبلغہ اور ان کی فیملیز کو سفر کروایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف اہم نکات پر بھی مشاورت کی اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔