عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے  لئے 11 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں ایران کی ملک نگران اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ابتداءً ذمہ دار اسلامی بہن نے ایران کی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور ایران میں مختلف شعبہ جات کے قیام، فارسی زبان میں کُتُب و رسائل کا ترجمہ، فیملی سفر اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔