16 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک کی ذمہ داران کا  آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی معاون نگران اور انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورےمیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے لئے بیرونِ ملک سفر کرنے کے طریقۂ کار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اراکینِ مجلس جس انداز میں کام کر رہی ہیں اس کا فالو اپ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اہداف کے فالو اپ کا طریقۂ کار کیا ہو؟ اس پر بھی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔