سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی
میں مدنی درس کا سلسلہ
مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام سابق
پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس
میں اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش
کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر
اہتمام سرگودھا اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں کرکٹر
تیمور سلطان اور کرکٹ کوچ محمد عمران عطاری سمیت کھلاڑیوں نے شر کت کی۔ مبلغ دعوت
اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حامد
رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن)
دعوت اسلامی کی مجلس
رابطہ برائے اسپورٹس کے نگران مجلس محمد انجم رضا عطاری اور لاہور ریجن کے
ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری نے6 جولائی 2020ء بروز پیر کراٹے
کوچ و کھلاڑی سید مراتب علی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کے انداز خدمت خلق
سےآگاہ کرتے ہوئے بذریعہ مدنی چینل ہفتہ وار سنتوں بھر اجتماع اور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کی ترغیب دلائی۔
دوسری جانب نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس محمد انجم رضا عطاری نے LCCA کرکٹ گراؤنڈ میں قائم ایک معروف اکیڈمی میں مدنی حلقہ لگایا اور مدنی حلقے میں کھلاڑیوں کو بذریعہ مدنی
چینل ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی
مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر لاہور
ریجن کے ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ :محمد حامد رضا
عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت گزشتہ روزیجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ر نے ٹنڈلی والا اسپورٹس کمپلیکس میں ہفتہ وار اجتما ع کی دعوت اور مدنی حلقے کی ترکیب بنائی جس میں سابقہ کریٹ کوچ حبیب اللہ نیازی نے بھی شرکت
کی۔(رپورٹر: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار
مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت اسلام آباد میں 9 مارچ 2020 بروز پیر ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی میں مدنی درس کا
سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ
دار)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت 9مارچ2020ء بروزپیر شریف سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ لدھیانہ جم خانہ میں مدنی درس ہوا جس میں تقریبا ً گیارہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ:محمد نعیم عطاری، مجلس
رابطہ برائے اسپورٹس)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت لاہور میں 7 مارچ 2020ء بروز ہفتہ لاہور
ریجن ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری نے پاکستانی کرکٹر محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد عرفان سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس
رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت4مارچ2020ء بروز بدھ سبزہ زار کرکٹ
گراؤنڈ میں مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقےمیں
بارہ سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی دعوت بھی دی۔ (رپورٹ:نعیم عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)
سرگودھا میں سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور
احمد عطاری کی اکیڈمی میں درس کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت4مارچ2020ء بروز بدھ سرگودھا میں سابق
پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں کتاب ”فیضان نماز“ سے درس
دیا جس میں سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری اور دیگر کھلاڑیوں نے
شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھامیں 5 مارچ کو
مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت بھی دی جس پر محمد ظہور احمد عطاری
نے اپنی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ اجتماع
میں شرکت کی نیت کی۔(رپورٹ:محمد زاہد عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس
سرگودھا زون)
مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت لاہور میں 3 مارچ2020ء
بروز منگل وارث روڈ پر موجود پنجاب کرکٹ
اکیڈمی میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے رسالہ
کفن کی واپسی سے مدنی درس دیا کھلاڑیوں کو شبِ معراج کی رات اجتماع میں شرکت کرنے
اور 27 رجب المرجب کا روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی۔