دعوت اسلامی کی مجلس  رابطہ برائے اسپورٹس کے نگران مجلس محمد انجم رضا عطاری اور لاہور ریجن کے ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری نے6 جولائی 2020ء بروز پیر کراٹے کوچ و کھلاڑی سید مراتب علی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے انداز خدمت خلق سےآگاہ کرتے ہوئے بذریعہ مدنی چینل ہفتہ وار سنتوں بھر اجتماع اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دوسری جانب نگران مجلس رابطہ برائے اسپورٹس محمد انجم رضا عطاری نے LCCA کرکٹ گراؤنڈ میں قائم ایک معروف اکیڈمی میں مدنی حلقہ لگایا اور مدنی حلقے میں کھلاڑیوں کو بذریعہ مدنی چینل ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر لاہور ریجن کے ذمہ دار حاجی محمد خالد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ :محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)