دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 2 مارچ 2020ء کو حیدر آباد نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار سید محمد عادل عطاری نے کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت دی اور 6 مارچ 2020ء کو سفر کرنے والے قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 26 فروری 2020ءبروز بدھ  سرگودھا میں کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے فرسٹ کلاس کرکٹر تیمور سلطان، ابو بکر اور کرکٹ کوچ محمد عمران عطاری سے ملاقات بھی کی۔ دوران ملاقات انہیں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے بیان میں شرکت کے لیے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی نیز سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمدظہور کی اکیڈمی میں ماہِ رجب المرجب کی برکتوں کے حوالے سے بیان بھی کیا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعورتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام 25فروری2020ء بروز منگل سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ  کے احاطے میں قائم مجاہد کرکٹ اکیڈمی میں ریجن ذمہ دار حاجی خالد عطاری نے امیرِ اہلَ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالےکفن کی واپسی سے درس دیتے ہوئے رجب المرجب کی فضیلت بیان کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ درس میں فرسٹ کلاس کھلاڑی ، کپتان اور کوچ نے شرکت کی ۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعورتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام 25فروری2020ء بروز منگل ذمہ دار اسلامی بھائی نے سبزہ زار ایگلٹس  کرکٹ اکیڈمی میں مدنی درس ہوا جس میں بارہ سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ رکنِ کابینہ نے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام ملتان میں 23 فروری 2020ء بروز  اتوار میپکو فٹبال گراؤنڈ میں ملتان زون ذمہ دار محمد عامر عطاری نے درس دیا جس میں فٹبال کھلاڑیوں سمیت ملتان ریجن کے اسپورٹس آفیسر شرافت علی نے شرکت کی۔ (رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی  مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت23 فروری2020ءراولپنڈی شہر کی مسعود کرکٹ اکیڈمی اور راول کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں راول کرکٹ گراؤنڈ میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کھلاڑیوں اور کوچز اور مسعود کرکٹ اکیڈمی کے آنر مسعود انور نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی  مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت23 فروری 2020ء کو اسلام آبادباجوہ کرکٹ اکیڈمی میں لاہور ریجن ذمہ دار محمد خالد عطاری نے فیضان نماز کتاب سے بیان کیا کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی میں ایک کرکٹ اکیڈمی کے مالک آصف باجوہ کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد خالد عطاری نے بیمار عابد رسالے سے بیان کیا۔ مدنی حلقے کے بعد آصف باجوہ جن کی آنکھ کا آپریشن ہوا تھا ان کی تیمارداری بھی کی اور دعائے صحت بھی کی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19فروری 2020ءبروز بدھ تاندلیانوالہ شھر میں بیڈمنٹن کلب میں رسالہ ایک مسلمان کی عزت سے رکن زون محمد یاسر عطاری نے مدنی درس دیا۔  کھلاڑیوں کو ھفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی جبکہ دوسری جانب سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ میں مدنی درس ہوئے ایک فٹ بال کلب میں اور جمخانہ اکیڈمی میں درس ہوا۔ کھلاڑیوں کو فیضان نماز سے درس دیا گیا اور ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دی گئی ۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل  ریجن ذمہ دار خالد عطاری نے شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی حلقہ لگایا اور امیرِ اہلِ سنت کی مایہ ناز تصنیف فیضانِ نماز سے بیان کیا۔ مدنی حلقے میں فرسٹ کلاس کرکٹرز اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اسی مجلس طرح 18 فروری 2020ء بروز منگل سبزہ زار پنجاب کےایک کرکٹ کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 18 فروری 2020ء بروز منگل  حیدر آباد میں رکنِ ریجن نے سنتِ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئےایک اسپتال میں جاکر مریضوں کی تیمارداری کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ئیں کی۔ (رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار) 


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16 فروری 2020ء کو مبلغ دعوت اسلامی نے سرگودھا کے ہاکی اسٹیڈیم میں بعد نماز عصر مدنی درس دیا جس میں ہاکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ درس کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے A.B ہاکی اکیڈمی کے کوچ محمد شکیل سے ملاقات کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16 فروری 2020ء کوانٹر نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد سجاد عطاری کے کلب میں درس کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے کھلاڑیوں کے درمیان مدنی درس دیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16 فروری 2020ء کو حیدر آباد ڈگری کالج کے ایک کرکٹ کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے کھلاڑیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں قراٰن پاک پڑھنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کی مختلف ویب سائٹ کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد )