دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت
16 فروری 2020ء کو مبلغ دعوت اسلامی نے سرگودھا کے ہاکی اسٹیڈیم میں بعد نماز عصر
مدنی درس دیا جس میں ہاکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ درس کے اختتام پر ذمہ دار
اسلامی بھائی نے A.B ہاکی اکیڈمی کے کوچ محمد شکیل سے ملاقات کی۔
اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16
فروری 2020ء کوانٹر نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد سجاد عطاری کے کلب میں درس کا سلسلہ
ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے کھلاڑیوں کے درمیان مدنی درس دیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16 فروری 2020ء
کو حیدر آباد ڈگری کالج کے ایک کرکٹ کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی نے کھلاڑیوں کو مدرسۃ المدینہ
بالغان میں قراٰن پاک پڑھنے کا ذہن دیا
اور دعوت اسلامی کی مختلف ویب سائٹ کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ
برائے اسپورٹس فیصل آباد )