دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 2 اگست 2019ء کوذمّہ داران نے  قصور شہر کے ہاکی اسٹیڈیم، کرکٹ اکیڈمی اور جم کا مدنی دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز کھلاڑیوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 30 جولائی2019ء کو سابق اولمپیئن محمد شبیر احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا ۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار کے ذمّہ دار نے اکیڈمی میں موجود کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کےتحت سرگودھا زون کےذمّہ داران نے نگرانِ زون کے ہمراہ کرکٹ ا سٹیڈیم میں مدنی دورہ کیااور کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود فیصل کرکٹ کلب ،شائنگ کرکٹ کلب اور پاکستان کے سابق کراٹے کوچ محمد ظہور احمد کے کراٹے اکیڈمی میں مدنی حلقےلگائے۔نگرانِ زون نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئےہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 24 جولائی2019ءکو فیصل آباد زون میں ذمّہ داران نے کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کراٹے کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑی بھی تھے ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ہفتہ وار مدنی درس دینے کی نیت کروائی جس پر کھلاڑیوں نے نیت کا اظہار بھی کیا۔

اسی طرح مجلس رابطہ برئے اسپورٹس کے تحت 24 جولائی2019ءکو لاہور شہر کی ڈیفنس کابینہ میں دو کرکٹ اکیڈمیز اور ایک ہاکی اکیڈمی میں مدنی درس کا سلسلہ ہواجس میں اکیڈمی کے کھلاڑیان نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی درس دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 23 جولائی2019ءکو ملتان شہر کے ریلوے اسٹیشن پر واپڈا کی ہاکی ٹیم کےدرمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن محمد شبیر عطاری سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ملتان کے رکن زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 23 جولائی 2019ءکو حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈیم میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نیاز اسٹیڈیم کے انچارج اور سابق کرکٹر عبدالحفیظ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 23 جولائی2019ء کو فیصل آباد کے بوڑاں والی گراؤنڈ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پی سی بی کے ایلیٹ ایمپائر اور کمبائنڈ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19،20،21 جولائی2019ء کو حیدر آباد ریجن سے تین دن کا مدنی قافلہ روانہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول سمیت اسپورٹس کے صحافی ہارون آرائیں بھی شریک تھے ۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19،20،21 جولائی2019ء کو ریجن لاہور اور اسلام آباد کے عاشقانِ رسول نے بھی مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان عاشقانِ رسول مدنی کاموں میں شرکت کی ،مدنی حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو وضو،غسل ،نماز کا طریقہ اور دیگر سنّتیں اور آداب سکھائیں۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ذمّہ داران نے 21 جولائی2019ء کو سرگودھا میں اسنوکر کے ورلڈ چمپیئن اسجد اقبال عطاری سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے میں سفر کی دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے امیر اہلِ سنّت کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ سنّت “تحفے میں پیش کی۔ اسجد اقبال عطاری نے فیضان سنت سے اپنے گھر میں درس دینے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 17 جولائی2019ء علی عامر ہاکی کلب اورپاکستان کراٹے کے سابق کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں ظہور احمد عطاری سمیت ان کی اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ان کی مدنی تر بیت کی اور دعوتِ اسلامی کے کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16 جولائی 2019ء کو فرینڈز سنوکر کلب غوثیہ چوک سرگودھا میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں انٹرنیشنل ا سنوکر کھلاڑی محمد سجاد عطاری اسنوکر کلب کے کوچ محمد عرفان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دارانے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس رانطہ برائے اسپورٹس کے تحت 17 جولائی2019ءکو سرگودھا کرکٹ اسپورٹس سٹیڈیم کے اطراف میں موجود فیصل کرکٹ کلب، شائنگ کرکٹ کلب ،شاہین کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب میں ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ دارکے ہمراہ مدنی دورہ کیا ۔مدنی دورے کے دوران مختلف ڈومیسٹک کرکٹروں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت14 جولائی2019ء کو اولڈ سول لائن سرگودھا کے پاکستان کراٹے ٹیم کے سابق کوچ ظہور احمد عطاری کے گھر ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلے میں  اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے کراٹے کے کھلاڑیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے ”نماز کے فضائل “پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالر محمد حسنین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃالمدینہ آن لائن پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی  مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت غزالی زون کے ذمّہ داران نے سابق ڈومیسٹک کرکٹر محمد عمران عطاری اور سابق کراٹے کوچ پاکستان محمد ظہور احمد عطاری ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی جس پر دونوں کھلاڑیوں نے شرکت کی نیت کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ذمّہ داران نے سابق اولمپئین محمد شبیر احمد عطاری کی ہاکی اکیڈمی میں مدنی حلقہ لگایا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔