مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت مدنی کام
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ
برائے اسپورٹس کے تحت 19،20،21 جولائی2019ء کو حیدر آباد ریجن سے تین دن کا مدنی قافلہ روانہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول سمیت اسپورٹس
کے صحافی ہارون آرائیں بھی شریک تھے ۔
اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19،20،21 جولائی2019ء
کو ریجن لاہور اور اسلام آباد کے عاشقانِ
رسول نے بھی مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔مدنی قافلے کے جدول
کے مطابق ان عاشقانِ رسول مدنی کاموں میں شرکت کی ،مدنی حلقے لگائے گئے جن میں
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات
کئے اور شرکا کو وضو،غسل ،نماز کا طریقہ اور دیگر سنّتیں اور آداب سکھائیں۔
اسی طرح مجلس
رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ذمّہ داران نے 21 جولائی2019ء کو سرگودھا میں اسنوکر کے ورلڈ چمپیئن اسجد اقبال
عطاری سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وارسنّتوں
بھرے اجتماع اور مدنی قافلے میں سفر کی
دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے امیر اہلِ سنّت کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ
سنّت “تحفے میں پیش کی۔ اسجد اقبال عطاری نے فیضان سنت سے اپنے گھر میں درس دینے
کی نیت بھی کی۔