دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت5دسمبر 2019ءکوذمّہ داران نے نیشنل بینک کرکٹ اکیڈمی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد سعید آزاد علیم خان موسی سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ 

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے ریجن ذمّہ دار کراچی نے4دسمبر2019ء کو ریجنٹ پلازہ میں فرسٹ کلاس کرکٹر بسم اللہ خان، تیمور خان، علی محمد اور شاہ زیب احمد سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس )


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے ریجن ذمّہ دار کراچی اور فیصل آباد میں 4دسمبر2019ء کو کراچی اور فیصل آباد میں واقع U.B.Lکرکٹ اکیڈمی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر منظور الہی اور کرکٹ کوچ محمد فیض سمیت دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس )


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 4دسمبر 2019ء کوکراچی میں واقع T.M.C کرکٹ اکیڈمی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کم وبیش 50کھلاڑیوں سمیت 3کوچزنے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار کراچی نے چھنکنے کی سنتیں اور آداب بیان کئے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس )


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت پاکستان کے شہر سرگودھا میں 2 دسمبر بروز پیر نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد اعجاز کے کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے ذمہ دارمحمد حامد رضا عطاری نے اخلاق مصطفےﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتےہوئے کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 30نومبر 2019ء کوسرگودھا کےباڈی بلڈنگ کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مسٹر سرگودھا محمد امجد سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار فیصل آباد نے ”بلند ہمت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمّہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ریجن ذمّہ دار نے 27نومبر 2019ء کو سرگودھا کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں مختلف کرکٹ کلب کا دورہ کیا جہاں کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت دی ۔ دورانِ دورہ اسد علی (سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر)سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور کھلاڑیوں سمیت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمّہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس )

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 24 نومبر 2019ء کولاہورمیں   ریجن ذمّہ دار نے محمد خلیل (پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر) سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس )

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے  اسپورٹس اور مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت 23نومبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے نیز مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔(رپورٹ:انجم رضا عطاری، نگران مجلس رابطہ برائے سپورٹس)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 9نومبر 2019ء کو لاہور میں ریجن ذمّہ دار نے سلیم مغل (سابق ڈومیسٹک کرکٹر) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں سابق پاکستانی کراٹے کوچ  محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری، نیشنل کراٹے کھلاڑی محمد زاہد محمود اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے ”نبی پاک ﷺ کے اوصاف“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اجتماع ِ میلاد میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت6نومبر 2019ء کو ریجن ذمّہ دار فیصل آباد نے  شائنگ کرکٹ کلب کے اطراف میں علاقائی دورہ کیا جہاں انہوں نےعلاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور اجتماع میلاد وہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ریجن ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شائنگ کلب کے کھلاڑیوں کو بھی نیکی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)