دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 12 جنوری 2020 ء بروز اتوار تاندلیانوالہ شہر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے  بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں مدنی حلقہ لگایا جس میں کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔ (رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 9 جنوری 2020 ء بروز جمعرات تاندلیانوالہ شہر میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں  بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان کا مدنی حلقہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  حسن عطاری (کرکٹر) سے ملاقات کی اور ساتھ ہی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب بھی بنائی ۔ (رپورٹ:محمد بلال عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے پاکپتن زون کے ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 7 جنور2020 بروز منگل تاندلیانوالہ شہر اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کے درمیان ” رسالہ نظر کی کمزوری کے اسباب مع علاج“ سے مدنی درس ہوا ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز  رسائل تحفے میں پیش کئے اور پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے  اسپورٹس کے تحت 5 جنوری 2020 ء بروز اتوار پاكپتن زون بصیر پور کابینہ حویلی لکھا ڈویژن میں فٹبال ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں سے پاکپتن زون کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد بلال عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس پاکپتن زون ذمہ دار) 


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ذمہ داران نے سرگودھا میں یکم جنوری    2020ء بروز بدھ طاہر عباس (سکریٹری جنرل پاکستان باکسنگ) اور انٹرنیشنل ٹیکنیکل باکسنگ کے ممبران سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پرمحمد ظہور احمد عطاری (سابق کوچ پاکستان کراٹے) بھی موجود تھے۔(محمد حامد رضا عطاری ،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں یکم جنوری 2020 ء بروز بدھ سرگودھا کرکٹ اسٹیڈیم میں علاقائی دورہ کا اہتمام ہوا۔ اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایک کرکٹ کلب میں نیکی کی دعوت کا اہتمام کیاجس میں محمد عمران عطاری ( کوچ کرکٹ کلب) اور عتیق الرحمن (فرسٹ کلاس کرکٹر) سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔(محمد حامد رضا عطاری ،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں 30 دسمبر 2019 ء بروز پیر محمد اعجاز (نیشنل اسنوکر کھلاڑی) کے کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضان ِنماز “سے درس دیا جس میں محمد اعجاز(نیشنل اسنوکر کھلاڑی) سمیت کلب میں کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ دورانِ درس انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔ (محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


گزشتہ دنوں مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے پاکپتن زون کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے محمدعلی(انٹرنیشنل فٹبالر ) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (محمد بلال عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے پاکپتن زون کے ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت شیخوپورہ میں 24 دسمبر 2019 بروز منگل  کو رانا نوید الحسن (سابق پاکستانی کرکٹر) کی اکیڈمی میں ریجن ذمہ دار نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“سے درس دیا اور کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں 28 دسمبر2019ء  بروز ہفتہ کو اسلامی بھائیوں نےمسٹر سرگودھا کے باڈی بلڈنگ کلب میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“ سے مدنی درس دیا جس میں مسٹر سرگودھا محمد امجد اور وہاں پر موجود دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 24 دسمبر 2019 بروز منگل اوکاڑہ میں ایک فٹبال کلب میں شیخ ہارون اظہر(چیف ایگزیکٹو)  کے ہمراہ پاکپتن زون ذمہ دار اسلامی بھائی کی فٹبال کے کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ مجلس کی اوکاڑہ کے شیڈول کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے نگرانِ مجلس کے مدنی حلقے میں شرکت کی نیت کی اور اس کے حوالے سےبھرپور دعوت دینے کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)