دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 23 دسمبر 2019ء بروز پیرتاندلیانوالہ شہر میں قائم بیڈمنٹن کلب میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں  ساہیوال زون کے ذمہ دار اسلامی بھائی نےامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ”جنتیوں کی زبان “سے مدنی درس دیا اور وہاں پر موجود کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ (محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 22دسمبر2019ء کوسرگودھا کے ایک اسنوکرکلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں انٹر نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد سجاد عطاری سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نےشرکاکو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس )


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 21 دسمبر 2019ء بروزہفتہ سرگودھا میں مسٹر سرگودھا محمد امجد کے باڈی بلڈنگ کلب میں مدنی حلقے کا  انعقاد کیا گیا جس میں کلب میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 21 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ راولپنڈی میں پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر کی اکیڈمی میں  مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں کونٹی کرکٹ کلب کے کوچ اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن ذمہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 17 دسمبر2019 ء  بروز منگل کوکھارادر کابینہ کےذمہ دار اسلامی بھائی نے کرکٹ ، فٹبال اور باکسنگ سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا گیا اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں معاونت کرنے کی نیت کی۔ جن شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ان کے نام یہ ہیں:٭سلطان(سابق فرسٹ کلاس کرکٹر)٭رفیقاللہرکھا(سابق فرسٹ کلاس کرکٹر) ٭شاہدحسین(سابق فٹبالر) ٭محمد اصغر(پریزیڈنٹ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن) ٭علی عطاری(پاکستان سکریٹریٹ)۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت کراچی میں 16 دسمبر 2019 ء اصغر علی اسٹیڈیم،المنصورہ کرکٹ اکیڈمی، ینگر کرکٹ اکیڈمی اور نیا ناظم  آباد کرکٹ اکیڈمی میں درس کا سلسلہ ہواجس میں کرکٹر میصام عباس ،محمد عمیر ،محمد خرم (کرکٹ کوچ)، وقار کندی اور کوچ عظیمی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔مبلغینِ دعوت ِ اسلامی نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔

اسی طرح قمر خان(سینئر صحافی) کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں قمر خان سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔ مبلغ ِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹر:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 15دسمبر2019ء کو سابق ہاکی اولمپیئن محمد شبیر احمد عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں محمد شبیر احمد عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے ”بلند ہمت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوروزانہ دوگھنٹہ مدنی کاموں صرف کرنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بھائیوں نے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں 14 دسمبر 2019 بروز ہفتہ مسٹر سرگودھا محمد امجد کے باڈی بلڈنگ کلب میں مدنی حلقہ ہوا  جس میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ”چڑیا اور اندھا سانپ“سے سنتوں بھرا بیان کیا ۔مدنی حلقے میں محمد امجد کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار نےانہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت تاندلیانوالہ ساہیوال میں 12 دسمبر 2019 ء بروز جمعرات کو ہفتہ وار اجتماع کےبعد مدنی حلقہ لگایا جس میں پانچ  بیڈمنٹن کھلاڑیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصل آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسراف کے موضوع پر بیان کیا۔ اختتام پر اسلامی بھائیوں نے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور بیڈمنٹن کلب میں ہفتہ وار درس شروع کروانے کا ذہن بھی دیا جبکہ تاندلیانوالہ میں باقاعدہ محمد عمر عطاری( بیڈمنٹن کھلاڑی )کو شہر ذمہ دار مقرر کر دیا گیا ہے ۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 11دسمبر2019ء کو زون ذمّہ دار نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اوکاڑہ میں واقع ایک فٹبال گراؤنڈ میں علاقائی دورہ کیا جہاں کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس )


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کےذمّہ داران نے 11دسمبر 2019ء کو T.M.Cکرکٹ اکیڈمی کراچی میں درس کا سلسلہ کیاجس میں کرکٹ اکیڈمی کے کوچز محمد قمر اور محمد اقبال سمیت 33کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اسی طرح ذمّہ داران نے U.B.L گراؤنڈ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ میں محمد فیض (کوچ )، ندیم خان (سابق ٹیسٹ کرکٹر)اور محمد رفیق (ڈائریکٹر) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس )

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نے 5دسمبر 2019ءکونیشنل کرکٹ اسٹیڈیم  کراچی میں درس کا سلسلہ ہوا جس میں اسسٹنٹ مینیجرسمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔( رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس)