19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت سرگودھا میں 14 دسمبر 2019 بروز ہفتہ مسٹر سرگودھا محمد امجد کے باڈی بلڈنگ
کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن
ذمہ دار نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے
رسالے ”چڑیا اور اندھا سانپ“سے سنتوں بھرا بیان کیا ۔مدنی حلقے میں محمد امجد کے
علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار نےانہیں ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل
آباد ریجن ذمہ دار)