مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت12 فروری2020 ء بروز بدھ سرگودھا میں ذمہ دار اسلامی بھائی نےعلاقائی دورہ سے قبل فیصل کرکٹ کلب اور ا سٹیج کرکٹ کلب میں مدنی حلقے لگائے ۔مدنی حلقوں میں بلوچستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر، سابق پاکستانی کرکٹر اسد علی اور سابق ڈومیسٹک کرکٹر مرزا راحیل نے بھی شرکت کی۔  ذمہ دار اسلامی بھائی اسپیشل کرکٹر اسد علی، ابوبکر اور مرزا راحیل کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔

پچھلے دنوں لاہور میں محمدعلی( ٹیسٹ کرکٹر، رکن کرکٹ کمیٹی) سے لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد خالد عطاری نے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور سوشل میڈیا پر دعوت اسلامی کے پیجز لائک کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد خالد عطاری نے لاہور میں 7 فروری 2020 ء بروز جمعۃالمبارک کرکٹ اکیڈمی ماڈل ٹاؤن میں کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل سےملاقات کی۔ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی۔ (رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں 8 فروری 2020ء بروز ہفتہ  ذمہ دار اسلامی بھائی نےمسٹر سرگودھا محمد امجد کے باڈی بلڈنگ کلب میں کتاب فیضانِ نماز سے مدنی درس دیا اور کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

جامعۃالمدینہ فیضان عطار واٹر سپلائی روڈ سرگودھا میں جامعۃالمدینہ کے استاذ ہ کرام اور طلبہ کے ساتھ مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت گزشتہ دنوں شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مرحوم معین پرویز چشتی کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں سوئی گیس کرکٹ ٹیم کے کوچ ، کھلاڑی اوردعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ محفل میں قراٰن خوانی اور سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا اور مرحوم کے لئے دعائے خیر کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں 10 فروری 2020 ء بروز پیر شریف نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد اعجاز کے کلب میں مدنی درس کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے  کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ بعد ازاں سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ میں مدنی درس کا سلسلہ بھی ہوا ۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت تاندلیانوالہ شہر میں 11 فروری 2020 ءبروز منگل ساہیوال زون کے ذمہ دار محمد یاسر عطاری نے بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں مدنی درس دیا اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اسی مجلس کے تحت سرگودھا میں 11 فروری 2020 ء بروز منگل کو سابق اولمپیئن محمد شبیر عطاری کی پنجاب ہاکی اکیڈمی میں فیصل آبادکے ریجن ذمہ دار نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب فیضانِ نمازسے مدنی درس دیا اور کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں 5 فروری 2020ءکو سرگودھا اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں علاقائی دورہ سے پہلے مختلف کرکٹ کلب میں مدنی درس ہوا۔ مدنی درس میں کرکٹ کوچ محمد عمران اور ڈومیسٹک کرکٹر عتیق الرحمن اور شاہد خان نے بھی شرکت کی کھلاڑیوں کو امیر اہل سنت کے رسائل بھی تحفے میں دیئے  گئے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ۔(رپوٹر:محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 29 جنوری 2020 بروز بدھ سرگودھا میں  علاقائی دورہ کے بعد ظہور کراٹے اکیڈمی میں مدنی درسکا سلسلہ ہوا جس میں کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گی جبکہ کراٹے اکیڈمی ساہیوال میں بھی درس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 29 جنوری 2020 بروز بدھ  سرگودھا میں کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایک کرکٹ کلب میں مدنی درس دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔ درس میں کرکٹر تیمور سلطان اور عتیق الرحمٰن سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 22 جنوری ء 2020 بروز بدھ  سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود کرکٹ کلب میں مدنی درس اور علاقائی دورہ کے دوران سرگودھا زون کے مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمہ دار محمد زاہد عطاری نے کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 20 جنوری 2020ء بروز منگل مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ 


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا میں 15 جنوری 2020 بروز بدھ سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظھور احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی حلقہ ھوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے غیبت کی تباہ کاریوں کے موضوع پر بیان کیا مدنی حلقے میں سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظھور احمد عطاری کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی نے کھلاڑیوں کو ھفتہ وار اجتماع میں شرکت اور ھفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ۔ محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 15 جنوری 2020 بروز منگل سرگودھا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے محمد سجاد عطاری(انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی) کے کلب میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالہ ”تانبے کے ناخن“ سے مدنی درس دیا۔ درس میں محمد سجاد عطاری سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔دوران درس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 15 جنوری 2020 بروز منگل سرگودھا میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے محمد سجاد عطاری(انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی) کے کلب میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالہ ”تانبے کے ناخن“ سے مدنی درس دیا۔ درس میں محمد سجاد عطاری سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔دوران درس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)