دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت6نومبر 2019ء کو  سرگودھا کےسٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار فیصل آباد نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور بارھویں شب 1441ھ کو ہونے والے اجتماعِ میلاد اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی حلقہ ہوا جس میں محمد عمران عطاری (سابق کرکٹر ) سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار فیصل آباد نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورربیع الاوّل کی بارہویں شب 1441ھ کو ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 4 نومبر 2019ء بروز پیر سرگودھا شہر میں  نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد سجاد عطاری کے کلب میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسنوکر کلب میں کھیلنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار محبت نبی ﷺکے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیاا ور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہاکی گراؤنڈ کمپنی باغ میں ہونے والی محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ،محمد اظہر عطاری، ذیلی ذمہ دار، سرگودھا )


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 4 نومبر 2019ء بروز پیر سرگودھا شہر میں  نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد اعجاز کے کلب میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے نبی پاک ﷺ کے آداب کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ہاکی گراؤنڈ کمپنی باغ میں ہونے والی محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ،محمد اظہر عطاری، ذیلی ذمہ دار، سرگودھا )


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت3 نومبر 2019ءبروز اتوار کو اسلام آباد میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹر عبدالقیوم سمیت دیگر اسپورٹس سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار نے ”میلاد منانے کی برکتوں “پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 2نومبر2019ء کو سرگودھا شہر میں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ  سابق منسٹر پنجاب محمد امجد کے باڈی بلڈنگ کلب کا مدنی دورہ کیا اور وہاں پر مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں وہاں پر موجود کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


29اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں محفل میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن کے ذمہ دار نے محفل میلاد منانے کی برکتوں پر  سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود کرکٹ کلبز میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران نے مقامی اسلامی بھائیوں اور وہاں موجود کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ بعدازاں سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے ”بدنگاہی کے نقصانات“ پر سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 21 اکتوبر 2019ء بروز پیر کو سرگودھا شہر  کے اسنوکر کلب میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد اعجاز سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلا می کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت پچھلے دنوں  فیصل آباد کے بوہرا والا گراؤنڈ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں سابق پاکستانی کرکٹر ظہورسمیت ان کی سدرن کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19اکتوبر2019ء کو سرینا ہوٹل فیصل آبادمیں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کرکٹر محمد عامر ،محمد نواز، عمر امین، حماد اعظم ،منیجر نادرن کرکٹ ٹیم محمد شکیل اور دیگر نادرن ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔نگرانِ ریجن مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے بدگمانی کی مذمت اور صلح کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے سرگودھا کے ایک  کرکٹ اسٹیڈیم میں علاقائی دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں ذمہ داران نے مختلف کرکٹ کلب میں مدنی حلقے لگائے اور کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)