21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 4
نومبر 2019ء بروز پیر سرگودھا شہر میں نیشنل
اسنوکر کھلاڑی محمد سجاد عطاری کے کلب میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسنوکر
کلب میں کھیلنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار محبت نبی ﷺکے
موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیاا ور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ
دیکھنے اور ہاکی گراؤنڈ کمپنی باغ میں ہونے والی محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ،محمد
اظہر عطاری، ذیلی ذمہ دار، سرگودھا )