دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 19اکتوبر2019ء کو سرینا ہوٹل فیصل آبادمیں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کرکٹر محمد عامر ،محمد نواز، عمر امین، حماد اعظم ،منیجر نادرن کرکٹ ٹیم محمد شکیل اور دیگر نادرن ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔نگرانِ ریجن مجلس رابطہ برائے اسپورٹس نے بدگمانی کی مذمت اور صلح کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے سرگودھا کے ایک  کرکٹ اسٹیڈیم میں علاقائی دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں ذمہ داران نے مختلف کرکٹ کلب میں مدنی حلقے لگائے اور کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا کرکٹ ا سٹیڈیم کے اطراف میں 9 اکتوبر 2019 ءبروز بدھ علاقائی دورہ ہوا۔ دوران دورہ کرکٹ کلب میں شرکا کو  نیکی کی دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے پاکستانی کرکٹر اسد علی اور ڈومیسٹک کرکٹر شاہد خان سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن آنے کی دعوت دی۔(محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت2 اکتوبر2019ء کو سرگودھا کرکٹ اسٹیڈیم میں علاقائی دورہ ہوا۔ علاقائی دورہ سے قبل کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود 4 کرکٹ کلب میں مدنی حلقے لگائے گئے جن میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے ”نماز کی اہمیت“ پر سنّتوں بھرے بیانات کئےاور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور11،12،13اکتوبر2019ء کو3 دن کے قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا زون میں یکم اکتوبر 2019 بروز منگل کو سرگودھا شہر کی مجلس کا ماہانہ اجلاس  ہوا جس میں سرگودھا زون کے ذمہ دارسمیت دیگر مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار نے شرکا اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کام مضبوطی سے کرنے کا ذہن دیا اور ذمہ داران کو مختلف کلب اور اکیڈمیز میں مدنی درس دینے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


دعوتِ  اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 28ستمبر2019ء کو میر پور خاص کے اسنوکر کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار نے کلب میں موجود شرکا کو مدنی درس دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


سرگودھا  میں واقع کرکٹ اسٹیدیم کے اطراف میں 25ستمبر 2019ءکو علاقائی دورہ ہوا جس میں مبلغ دعوت ِاسلامی نےعلاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی ۔ دورانِ نیکی کی دعوت ڈومیسٹک کرکٹر محمد شاہد خان سے ملاقات ہوئی جنہیں دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کےتحت سرگودھامیں پاکستان کراٹےکے سابق کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں25ستمبر 2019ء کو مدنی حلقہ ہوا جس میں کراٹے کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ داراسلامی بھائی نے ”مدنی انعامات پر استقامت “کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور کھلاڑیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے دعوت دی۔(رپورٹ:محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈیم میں 24 ستمبر 2019ء بروز منگل مدنی حلقہ ہوا جس میں نیاز اسٹیڈیم کے انچارج عبدالحفیظ سمیت اسٹیڈیم سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ ذیلی ذمّہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


کمپنی باغ سرگودھا   میں واقع ہاکی اکیڈ می میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فٹبال کلب کے کوچ حافظ طاہر اور ہاکی کے کھلاڑی محمد عاطف کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ذیلی ذمّہ دار اسلامی بھائی نے اذان کا جواب دینےکے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت راولپنڈی میں 21 ستمبر 2019ء بروز ہفتہ کو سابق پاکستانی کرکٹر مسعود انور کی کرکٹ اکیڈمی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار نے دعا کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا  اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت بہاول پور میں 20 ستمبر 2019ء بروز جمعہ کو سابق پاکستانی فاسٹ بالر ڈومیسٹک کھلاڑی کامران حسین اور دیگر کھلاڑیوں نے فیضانِ مدینہ بہاولپور کا وزٹ کیا۔ رابطہ برائے اسپورٹس کےذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے چند شعبوں کا وزٹ کروایا۔ کھلاڑیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری سے ملاقات بھی کی ۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)