دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت فیصل
آباد ریجن کےسرگودھا زون میں 18 ستمبر2019ء بروز بدھ کو کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں
موجود کرکٹ کلب میں ذمّہ داران نے علاقائی
دورہ کیا او ر شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ بعد ازاں نماز مغرب ادا کی گئی اور پھر کراٹے اکیڈمی میں
فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے صلح کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا جس میں سابق پاکستان کراٹے کوچ محمد ظہور
احمد عطاری سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں سرگودھا زون کے ذمہ دار نے ظہور احمد عطاری کو ہفتہ وار اجتماع میں کھلاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی
ترغیب دلائی ۔(رپورٹ،محمد حامد رضا
عطاری ،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت18ستمبر2019ء بروز بدھ کو لاہور ریجن، ڈی ایچ اے کابینہ کےایل ایل سی گراؤنڈ میں مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن کے ذمّہ دار نے دعا کی اہمیت پر سنّتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
۔ (رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری مجلس
رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت فیصل آباد کے شہر
سرگودھا کے ایک باڈی بلڈنگ کلب میں 17 ستمبر 2019ء کو مدنی حلقہ ہوا جس میں باڈی
بلڈرمحمد امجد سمیت دیگر کھلاڑیوں اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار اسلامی
بھائی نے جلدبازی کے نقصانات کے موضوع پرسنّتوں
بھرا بیان کیا اور ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی ۔(رپوٹ محمدزاہد عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس )
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت 16 ستمبر2019ء بروز پیر کو فیصل آباد ریجن سرگودھا زون کےا سنوکر کلب میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں نیشنل اسنوکر کھلاڑی محمد اعجاز کے سمیت دیگر کھلاڑیوں اور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ فیصل
آباد کے ریجن ذمہ دار نے محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے موضوع پر بیان کیا اور شرکاکو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔( رپورٹ،محمدحامد عطاری ،سرگودھا زون)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت سرگودھا ہاکی اسٹیڈیم میں 15 ستمبر2019ء بروز اتوار کو ذمّہ داران نے مختلف اکیڈمیز
میں مدنی درس دیئے اور عصر کی نماز ِباجماعت کا سلسلہ بھی ہوا ۔نمازِ عصر کے بعد
بھی رکنِ مجلس نے شرکا کے درمیان درس دیا جس میں اکیڈمی کے
کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے واپڈا ٹیم کے کوچ شکیل احمد سے ملاقات کی اور انہیں بھی نیکی کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ،محمد زاہد عطاری)
سابق کرکٹر عبد القادر انتقال کرگئے، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمّہ دارکی جنازے میں شرکت
پچھلے دنوں سابق کرکٹر عبد القادر
عطاری کا انتقال ہوگیا۔دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ برائے اسپورٹس لاہور ریجن کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے سابق
کرکٹر کے جنازے میں شرکت کی اور جنازے کے بعد ان کے صاحبزادوں اظہر علی (سابق
کپتان پاکستان)،قومی بالرز اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض سے ملاقات کی اور تعزیت
کرتے ہوئےمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے
اسپورٹس کے تحت ذمّہ داران نے 7 ستمبر 2019ء کو اسلام آباد میں باجوہ کرکٹ اکیڈمی
کے صدر آصف باجوہ کی تیمارداری کے لئےان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت راولپنڈی میں کرکٹ اکیڈمیز کے صدور کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان کے سابق کرکٹر مسعود انور کے علاوہ دیگر سابق
انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ریجن ذمہ دار نے ”غصے کے علاج“ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کی دعوت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے
تحت سرگودھا شہر کے کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے
ہمراہ علاقائی دورہ کے دوران مختلف کرکٹ
کلب میں نیکی کی دعوت پیش کی جس میں کلب
کے کوچز اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور محرم الحرام 1441ھ میں 3 دن
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
کرکٹ اکیڈمی میں مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت شیخوپورمیں 22،23،24اگست2019ء
کو رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمّہ داران نے قافلے میں سفرکیا۔ دورانِ قافلہ کرکٹ اکیڈ می میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رانا نوید الحسن( سابق کرکٹر)سمیت دیگر کھلاڑیو ں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیااوراختتام پر شرکا سے
ملاقات کی۔