دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت فیصل آباد ریجن کےسرگودھا زون میں 18 ستمبر2019ء بروز بدھ کو کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود کرکٹ کلب میں ذمّہ داران نے  علاقائی دورہ کیا او ر شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔ بعد ازاں نماز مغرب ادا کی گئی اور پھر کراٹے اکیڈمی میں فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے صلح کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا جس میں سابق پاکستان کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سرگودھا زون کے ذمہ دار نے ظہور احمد عطاری کو ہفتہ وار اجتماع میں کھلاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ،محمد حامد رضا عطاری ،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)