دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت سرگودھا شہر کے کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ  علاقائی دورہ کے دوران مختلف کرکٹ کلب میں نیکی کی دعوت پیش کی جس میں کلب کے کوچز اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ریجن ذمّہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور محرم الحرام 1441ھ میں 3 دن قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔