8 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 2نومبر2019ء
کو سرگودھا شہر میں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ  سابق منسٹر پنجاب محمد امجد کے باڈی بلڈنگ کلب  کا مدنی دورہ کیا اور وہاں پر مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں وہاں پر موجود
کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دارمجلس
رابطہ برائے اسپورٹس نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے  دعوتِ  اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد
حامد رضا عطاری،مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)
 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	