دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 24 جولائی2019ءکو فیصل آباد زون میں ذمّہ داران نے کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کراٹے کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑی بھی تھے ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے کریسنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ہفتہ وار مدنی درس دینے کی نیت کروائی جس پر کھلاڑیوں نے نیت کا اظہار بھی کیا۔

اسی طرح مجلس رابطہ برئے اسپورٹس کے تحت 24 جولائی2019ءکو لاہور شہر کی ڈیفنس کابینہ میں دو کرکٹ اکیڈمیز اور ایک ہاکی اکیڈمی میں مدنی درس کا سلسلہ ہواجس میں اکیڈمی کے کھلاڑیان نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی درس دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 23 جولائی2019ءکو ملتان شہر کے ریلوے اسٹیشن پر واپڈا کی ہاکی ٹیم کےدرمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن محمد شبیر عطاری سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ملتان کے رکن زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 23 جولائی 2019ءکو حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈیم میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نیاز اسٹیڈیم کے انچارج اور سابق کرکٹر عبدالحفیظ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 23 جولائی2019ء کو فیصل آباد کے بوڑاں والی گراؤنڈ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پی سی بی کے ایلیٹ ایمپائر اور کمبائنڈ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔