مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت مدنی کام
دعوتِ اسلامی کی مجلس
رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 16 جولائی 2019ء کو فرینڈز سنوکر کلب غوثیہ چوک سرگودھا میں نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں انٹرنیشنل ا سنوکر کھلاڑی محمد سجاد عطاری
اسنوکر کلب کے کوچ محمد عرفان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ
دارانے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
ہونے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح مجلس
رانطہ برائے اسپورٹس کے تحت 17 جولائی2019ءکو سرگودھا کرکٹ اسپورٹس سٹیڈیم کے
اطراف میں موجود فیصل کرکٹ کلب، شائنگ کرکٹ کلب ،شاہین کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب
میں ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ دارکے ہمراہ مدنی دورہ کیا ۔مدنی
دورے کے دوران مختلف ڈومیسٹک کرکٹروں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔