21 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد سجاد عطاری
کے والد صاحب کارضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا جس پر دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مرحوم کی نمازِ جنازہ
پڑھائی جبکہ تدفین کے معاملات، قبر پر اذان اور تلقین کا بھی سلسلہ رہا۔ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے محمد سجاد عطاری کو صبر کی تلقین کرتے ہوئےمرحوم کے لئے زیادہ سے
زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا و فاتحہ خوانی کروائی۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)