15 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
Monday, May 12, 2025
رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان سطح
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Fri, 11 Oct , 2024
213 days ago
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 7 اکتوبر 2024ء کو رابطہ برائے
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ غلام مصطفیٰ عطاری، سٹی ذمہ داران اور ڈیپارٹمنٹ کے اراکین
نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمہ داران سے مشاورت کے دوران ڈیپارٹمنٹ کے
اہداف اور کاکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف طے کئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں ترقی کے
لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد حماد رضا
عطاری رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)