فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 18 اکتوبر 2024ء کو رابطہ برائے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسپورٹس کلب کے کوچ، کھلاڑی، افسران اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے قراٰنِ مجید کی حقانیت کے بارے میں لوگوں کو بتایا نیز حاضرین کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)