21 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت مختلف کرکٹرزسے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ا س موقع پر لاہور
ریجن کے ذمہ دارنے ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت
ہونیوالی شجرکاری مہم سے بھی آگاہ کیا ۔
کرکٹر عاقب جاوید ، کرکٹر کامران اکمل ، کرکٹر
عدنان اکمل، کرکٹر ظہور الٰہی اور کرکٹر محمد خلیل نے لاہور کے مختلف علاقوں اور اپنے گھروں میں پودا لگاکر دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی
کاموں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: محمد
خالد رضا عطاری شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)