مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم ہیڈ آفس عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
بروز ہفتہ 10 جون 2023ء کو مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم ہیڈ آفس عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں مدنی بستہ ذمہ دار سخاوت عطاری ، مجلس مدنی بستہ ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار فہیم عطاری نے شرکت کی۔
ذمہ دار شہروز عطاری نے مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کو خودکفیل کرنے کے سلسلے میں شرکا کو مدنی
بستوں میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا
نیز ڈسٹرکٹ وائز 12 بستے لگانے کا ہدف دیا۔
مزید آئندہ
کچھ دنوں میں تمام کراچی کے بستہ لگانے والے اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مشورے کا شیڈول بھی طے کیا گیا جس میں ممتاز
کارکردگی کے متحمل اسلامی بھائیوں کی
حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ ! آئندہ ہفتے سے مدرسۃُ المدینہ شارٹ ٹائم میں ڈسٹرکٹ وائز مدنی بستہ مہم کا
آغاز کیا جائے گا۔(رپورٹ:
فہیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)