شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے صوبائی، ڈویژن
اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
بچوں کو صحیح
تلفظ کے ساتھ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے اور انہیں سنتِ رسول کا پابند
بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 19 ستمبر 2023ء بروز
منگل شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق یہ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں صوبہ پنجاب کے صوبائی ذمہ
دار، آفس ذمہ دار اور سرکاری ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے نگران محمد
عرفان عطاری نے بچیوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے کلام کیا اور شرکا
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
شعبے میں مزید ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
نگرانِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے شیڈول، تقرری، کارکردگی اور خود کفالت کے نظام پر مشاورت کی نیز
اجتماعِ میلاد کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔
مدنی مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے
حامل اسلامی بھائیوں کو نگرانِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے تحائف دیئے اور اُن کی
حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: محمد
احسان الحق عطاری مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پاکستان آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)