بچوں میں قرآن پاک کی تعلیم عام کرنے والا دعوت اسلامی کا شعبہ بنام مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم کے تحت 25 جولائی 2023ء کو فیضان
عطار مسجد پی آئی بی کالونی ایسٹ کراچی سٹی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
ایسٹ ناظمین نے شرکت کی۔
مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کراچی سٹی ذمہ دار قاری شہروز عطاری نے مدرسہ جائزہ کے حوالے سے مدنی پھول بتائے نیز
ناظمین کو 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور مدارس کے اسٹاف اور بچوں میں مدنی مذاکرے کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی
کو بہتر کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔
مزید بچوں
کی اخلاقی تربیت اور تعلیم کو بہتر سے ممتاز بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کا ذہن
دیا جس پر ناظمین نے مدارس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ مجلس اجارہ کے
اسلامی بھائی فراز عطاری نے ess حاضری اپلیکیشن کے حوالےسے تربیت کی اور اپڈیٹ کیا ۔ (رپورٹ: فہیم
عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایسٹ ڈسٹرکٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)