18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
21
فروری 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت فیضان عطار مسجد پی آئی بی کالونی ایسٹ کراچی
سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین و ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کراچی سٹی کےذمہ دار قاری شہروز عطاری نے شرکا کو مدارس کے نظام
و تعلیم کو مزید بہتر بنانے اور بچوں کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے ذہن دیا جبکہ
مدارس کو خود کفیل کرنے کےحوالے سے مدرستہ المدینہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی
کے ذمہ دار قاری سخاوت عطاری نے ڈونیشن سیل بڑھانے اور مدارس کو ڈونیشن سیل کے
ذریعے خود کفیل کرنے کے حوالے سےمدنی پھول ارشاد دیئے ۔ (رپورٹ: فہیم
عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ایسٹ ڈسٹرکٹ/ کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس )