مدنی  مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 جنوری 2024ء بروز بدھ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں شعبے کے صوبائی اورآفس ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت صوبہ پنجاب کے سرکاری ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے بارہ دینی کام کرنے کا ذہن دیا جبکہ تقرری ، کارکردگی شیڈول اور خود کفالت کے نظام پر بھی مدنی پھول دیئے نیز مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے تعلق سے کلام کیا، اسلامی بھائیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل پیش کئے۔

مزید دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات مثلاً ائمہ مساجد، فیضان مدینہ اور تنظیمی نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ مشاورت کرکے نئے مدارس اوپن کرنے کا پلان ڈسکس کیا۔(رپورٹ: محمد احسان الحق عطاری ،سینئر آفس اسسٹنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)