دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیرِ اہتمام 24 جنوری 2022ء بروز پیر الخضراء مسجد 5G نیو کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کراچی ذمہ دار شہروز عطاری اور نیو کراچی کابینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران شعبہ پاکستان محمد عرفان عطاری نے ’’حسنِ اخلاق‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدارس کے تعلیمی معیار کو ممتاز کرنے، قراٰنِ پاک کی تکمیل اور دیگر اہم امور پر ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو اپنے ماتحتوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے، تعلیم و تکمیل اور ناظم ِجدول کے حوالے سےچند نکات بتائے۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم نیو کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیرِ اہتمام 11 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ اڈیالہ راولپنڈی  میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں طلبہ، قاری صاحبان اور ناظمِ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگران ڈویژن شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد وقار احمد عطاری نے قراٰنِ کریم پڑھنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈویژن نے طلبہ کو صدقے کے فضائل بتاتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں گھریلو صدقہ باکس رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت راولپنڈی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ناظمین نے شرکت کی۔

اس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد وقار احمد عطاری نے قراٰنِ پاک پڑھانے کی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےنیو مدارس کی اہمیت بیان کی۔

اس کے علاوہ ریجن ذمہ داران نے شعبے کو خود کفیل کرنے کےحوالے سے اہم نکات بتائے جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعیب اشرف نقشبندی ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کےزیرِاہتمام 23نومبر2021ءبروزمنگل سیالکوٹ میں مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں نئےمدرسین سمیت شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس موقع پر نگران ِمجلس مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد عرفان عطاری نے قراٰنِ کریم پڑھانے کے فضائل بیان کرتےہوئے نیو مدارس کی اہمیت بتائی ۔

مزیدنگرانِ مجلس کاکہناتھاکہ شارٹ ٹائم مدارس وقت کی اہم ضرورت ہےجن کےذریعے لوگوں کےعقائد درست کرسکتےہیں۔ (رپورٹ:شعیب اشرف نقشبندی ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم سیالکوٹ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں الخضرا مسجد 5G نیو کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم نیو کراچی کابینہ کے ناظمین سمیت دیگرذمہ داران نےشرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد محسن عطاری نے احساس ذمہ داری ، ٹیلی تھون، اسنادامتحان ، تجدیدِ اجارہ اور ماہانہ خود کفالت سمیت دیگردینی کاموں کےحوالےسےاہم نکات پر گفتگوکی۔

بعدازاں ماہانہ خود کفالت ،گھریلوصدقہ بکس اورناظمین کےجدول کے حوالے سےبھی مشارت کاسلسلہ رہا۔(رپورٹ: ناظم ِاعلیٰ شارٹ ٹائم نیو کراچی محمد محسن عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت 4نومبر2021ءبروزجمعرات الخضراء مسجد 5G نیو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کراچی ریجن ذمہ دار شہروز عطاری اور نیو کراچی شارٹ ٹائم کے ناظمین و مدرسین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ عرفان عطاری نے’’سستی و کاہلی کے اسباب‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئےدینی ،اخلاقی اور تعلیمی اعتبارسے تربیت کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ دارنےٹیلی تھون اور ماہانہ خود کفالت پر توجہ دینےکےبارے میں اہم امورپرتبادلۂ خیال کیانیز گھریلوصدقہ بکس و مدنی بستہ کے حوالے سےبھی مشاورت کی۔ (رپورٹ: ناظم ِاعلیٰ شارٹ ٹائم نیو کراچی محمد محسن عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کےتحت 3نومبر2021ءبروزبدھ تلہ گنگ میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نےشرکت کی۔

اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ جہلم چکوال زون شعیب اشرف نقشبندی عطاری نے شرکاکی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کی اور ٹیلی تھون کی تیاری کے حوالے سے اہداف دیتےہوئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔

ذمہ داران نے ٹیلی تھون میں بھرپور انداز سے حصہ لینے اور دیگر تعلیمی و دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کےتحت 2نومبر2021ءبروزمنگل واہ کینٹ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کےناظمین اور قاری صاحبان نےشرکت کی۔

اس دوران ناظم ِاعلیٰ واہ کینٹ زون محمد افضل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکےلئےاہم نکات پرمشاورت کی اوراہداف بھی دیئے۔

مزید ٹیلی تھون وصول کرنےکےلئےرسیدیں تقسیم کی گئیں، ساتھ ہی تعلیمی حوالے سےکلام کیاگیا۔

اس موقع پر وہاں موجودذمہ داران سمیت قاری صاحبان نےبھرپوراندازسےٹیلی تھون جمع کرنےاور دیگردینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینےکاپختہ عزم کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں ناظمینِ اعلیٰ ، ناظمین اور پنڈی اسلام آباد زون کے قاری صاحبان نےشرکت کی۔

درانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار اسلام آباد محمد وقار عطاری نے اسلامی بھائیوں کی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکےحوالےسےاہم نکات پرمشاورت کی اور ٹیلی تھون وصول کرنے کے لئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر وہاں موجودذمہ داران سمیت قاری صاحبان نےبھرپوراندازسےٹیلی تھون جمع کرنےکاعزم کیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم بوائز کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل 5G نیو کراچی میں قائم الخضراء مسجد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم بوائز کراچی ریجن کےذمہ دار شہروز عطاری اور نیو کراچی مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم عرفان عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی اخلاقی،تنظیمی،تعلیمی اور انتظامی حوالے سے رہنمائی کی،اس کے علاوہ ٹیلی تھون ، خود کفالت پر توجہ دلاتے ہوئے دیگراہم امور پر گفتگو کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے تعلیم، خود کفالت، گھریلو بکس اورمدنی بستے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم نیو کراچی محمد محسن عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 10ستمبر2021ءبروز جمعہ ٹنڈو آدم میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  وہاں کے شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ کےعملہ،طلبہ اور سرپرست سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں حاجی حسان عطاری مدنی کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے قراٰن پاک کی افادیت و اہمیت بتاتے ہوئے بچوں اور اسلامی بھائیوں کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپوٹ: شارٹ ٹائم ناظم اعلیٰ ارسلان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت بلدیہ ٹاؤن ویسٹ کراچی میں 9ستمبر2021ءبروزجمعرات تقریب اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں پچھلے سال قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد پیش کی گئیں اور تحائف بھی دیئے گئے۔اس موقع پر نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ بوائز شارٹ ٹائم پاکستان قاری عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔ (رپوٹ: محمد شہروز مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ریجن نگران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)