18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
10 فروری 2022 ء کو راولپنڈی میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت مدنی
مشورہ اور سیکھنے سکھانے کاحلقہ ہوا جس
میں صوبائی ذمہ دار قاری محمد جاوید عطاری
نے شعبہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی اور خود کفالت کے
حوالے سے رمضان عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔
جبکہ گزشتہ دنوں واہ کینٹ ،راولپنڈی میں صوبائی ذمہ دار مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے
ناظم اعلیٰ قاری محمد جاوید عطاری نے ناظمین
و مدرسین کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت
کی ،نیو مدرسے کھولنے کے اہداف دیئے اور رمضان عطیات میں بھرپور حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعیب اشرف نقشبندی، ناظم اعلیٰ مدرسۃ
المدینہ چکوال ڈسٹرکٹ)