مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ڈویژن ذمہ دار، ناظمینِ
اعلیٰ، ناظمین اور مدرسین کی میٹنگ
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام 28 مارچ 2022ء بروز پیر اسلام آباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوائی جس میں
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار، ناظمینِ اعلیٰ، ناظمین اور مدرسین نے
شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار پنجاب پاکستان قاری محمد جاوید عطاری نے شرکائے میٹنگ کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے
دینی کاموں کو مزید بہتر بنانےاور رمضان عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر
تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں راولپنڈی ڈویژن کے اجارہ ذمہ دار نے بھی دورانِ میٹنگ شرکا کو اجارے کے متعلق چند ضروری
باتیں بتائی۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعیب اشرف نقشبندی ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم راولپنڈی ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)